10 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے تعلقات میں آج تاریخی دن ہے ۔ دو دہائیوں کے انتظار کے بعد ایران – پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی سنگ بنیاد آج رکھا جائے گا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد اور پاکستان کے صدر آصف علی زرداری آج منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔اس سلسلے میں پاکستان کے صدر زرداری اس منصوبے کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کے لئے آج ایران آئیں گے۔ افتتاحی تقریب میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد اور پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے علاوہ دونوں ممالک کے وزراء ،پاکستان کے صوبائی وزرائے اعلی اور بعض اسلامی ممالک کے سفیر شریک ہونگے ۔منصوبے کی افتتاحی تقریب سرحدی پوائنٹ گبد زیرو پر منعقد ہو گی۔

.....

/169